29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
میکسیکو :116سے زائدقتل کے الزام میں پولیس اہلکاروں سمیت17 گرفتار
جنگ نیوز -
میکسیکوسٹی… میکسیکو میں100سے زائدقتل کے الزام میں کئی پولیس اہلکاروں سمیت17 افراد کو گرفتار کرلیاگیا۔گزشتہ ہفتے اجتماعی قبر سے 116 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔جنھیں ٹیکساس کے قریب سان فرنینڈومنشیات کے گڑھ سمجھے جانیوالے شہر سے شناخت کیلئے میکسیکو شہرروانہ کیاگیا۔اٹارنی جنرلMarisela Moralesکاکہناہے کہ ہلاک ہونیوالوں میں زیادہ تر اغواشدہ سیاح ہیں ، جنھوں نے گینگ کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیاتھا۔سکیورٹی فورسز کاکہناہے16 افراد کا تعلق میونسپل سے ہے۔