تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

سی این جی ایسوسی ایشن پنجاب مذاکرات کیلئے اسلام آباد طلب

جنگ نیوز -
لاہور…پنجاب میں جاری سی این جی ایسوسی ایشن کی ہڑتال ختم کروانے کی کوشش میں سی این جی ایسوسی ایشن پنجاب کے عہدیداران کو مذاکرات کے لئے کل اسلام آباد میں بلا لیا گیا، عہدیداران اپنے مطالبات سیکرٹری پٹرولیم اور قدرتی وسائل کو پیش کریں گے۔ لاہور میں گورنر ہاوس کے باہر احتجاجی دھرنے کے بعد سی این جی ایسوسی ایشن کے عہدیدران نے گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ کو اپنے مطالبات پیش کئے۔مطالبات میں کہا گیا کہ صوبے کے سی این جی سیکٹر کو کو دی جانے والی گیس کی سپلائی ہفتے میں ایک روز سے زائد نہ بند کی جائے اور اگر دو روز گیس کی بندش ضروری ہو تو پندرہ دن کے اندر دو دن اکھٹی گیس بند کر لی جائے۔ ایسوسی ایشن کے عہدیداران سے مذاکرات کے بعد گورنر پنجاب نے انہیں اپنے مطالبات جمعہ کو وفاقی سیکرٹری برائے پٹرولیم اور قدرتی وسائل کو پیش کرنے کو کہا۔ سی این جی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک سی این جی اسٹیشن بند رکھے جائیں گے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.