29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
کراچی:ایبی سینیا لائن میں فائرنگ،دو افراد ہلاک
جنگ نیوز -
کراچی …خورشید عباسی …کراچی میں صدر تھانے کی حدود میں واقع ایبی سینیا لائن میں کوئٹہ ہوٹل پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 30 سالہ شاہ ولی ولد حاجی بہاء الدین ہلاک جبکہ اسکا بھائی احمد علی زخمی ہوگیا جبکہ دوسرا زخمی 25سالہ محمد زمان جناح اسپتال میں دم توڑ گیا فائرنگ کے بعد پورا علاقہ بند ہوگیا ہے۔