تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

فلم برفی میں رنبیر کپور گونگے بہرے کا کردار ادا کرینگے

جنگ نیوز -
ممبئی … اداکار رنبیر کپور اپنی آنے والی فلم"برفی "میں ایک گونگے بہرے نوجوان کا کردار نبھارہے ہیں۔معروف ہدایتکار انوراگ باسو کی اس فلم میں رنبیر کا کردار گو ایک گونگے بہرے نوجوان کا ہے تاہم ان تمام معذوریوں کے باوجود اسے اپنی زندگی سے خوش نظر آنے والے شخص کے روپ میں پیش کیا جائیگا۔انوراگ باسو نے اپنی فلم کے اسکرپٹ میں چند تبدیلیاں کرکے معذورافراد کی زندگیوں کو ایک مثبت پہلو کیساتھ پیش کرنے کی کوشش کی ہے جو اپنی معذوریوں کو پسِ پُشت ڈالتے ہوئے دوسروں کو خوش کرنے میں مصروف دکھائی دیتے ہیں۔فلم کے مرکزی کردار رنبیر کپور بیشک گونگے اور بہرے دکھائے جائینگے تاہم پھر بھی اس فلم زیادہ سے زیادہ ڈانس اور کم از کم10سے12گانے شامل ہونگے۔واضح رہے کہ اس فلم میں رنبیر کے ساتھ پریانکا چوپڑا مرکزی کردار ادا کررہی ہیں جن کا کردار ایک ذہنی معذور لڑکی کے گرد گھومتا ہے تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ انجانا انجانی کی یہ جوڑی کس طرح دوبارہ باکس آفس پر اپنا جادو چلاتی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.