تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کراچی :بسوں کے کرایوں میں2 روپے اضافہ،محکمہ ٹرانسپورٹ کی سمری منظور

جنگ نیوز -
کراچی. . . . .. . . وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے بھیجی گئی کرایوں میں دو روپے اضافے سے متعلق سمری منظور کر لی ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ کے پریس سیکریٹری کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے کرا یوں میں اضافے سے متعلق سمری منظور کر لی گئی۔ اور امکان ہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ آج کرایوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دے گا۔ جس کے بعد بسوں، منی بسوں اور کوچز کے کرا یوں میں دو روپے کا اضافہ کر دیا جائے گا۔کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ارشاد بخاری نے وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے کرایوں میں اضافے سے متعلق سمری کی منظوری کو خوش آئند قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ آج کرا یوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دے بصورت دیگر ہفتہ 16 اپریل کو ہڑتال کا فیصلہ برقرار رہے گا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.