تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کوئٹہ میں نمازجمعہ کی مناسبت سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات

جنگ نیوز -
کوئٹہ … کوئٹہ میں نمازجمعہ کی مناسبت سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں شہرمیں فورسزکے گشت سمیت اہم اورحساس مقامات پرقانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں کوتعینات کیاگیاہے۔کوئٹہ کے علاقے پرنس روڈ،مشن روڈ،علمدارروڈ، بروری روڈ، سریاب روڈ سمیت شہرکے مختلف علاقوں میں مساجد،امام بارگاہوں اوراہم مقامات حساس عمارتوں پرسیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔پولیس,بلوچستان کانسٹیبلری،انسداددہشتگردی فورس کی بھاری نفری کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ سادہ کپڑوں میں بھی اہلکاربازاروں،امام بارگاہوں اورمساجدکے باہر ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں۔پولیس کے مطابق نمازجمعہ کے اجتماعات میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے اوربعض شاہراہوں کونمازجمعہ کے دوران عام ٹریفک کے لئے بندکردیاگیاہے شہرکے داخلی اورخارجی راستوں پربھی گاڑیوں کی چیکنگ جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.