29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
لاہور، ڈرون حملوں کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری
جنگ نیوز -
لاہور…لاہور ہائی کورٹ نے ڈرون حملوں کے خلاف درخواست پر چھبیس اپریل کیلئے وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کر دیئے۔اقبال جعفری ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی کہ امریکا پاکستان میں غیر آئینی اور غیر قانونی طور پر ڈرون حملے کر رہا ہے۔ ان حملوں میں روزانہ سیکڑوں معصوم پاکستانی ہلاک ہو رہے ہیں لیکن حکمران اس پر کوئی توجہ نہیں دے رہے وہ اقتدار کے مزے لوٹنے میں مصروف ہیں۔ ڈرون حملوں کے حوالے سے حکمرانوں کا رویہ انتہائی ذلت آمیز ہے اس لئے عدالت اس کا نوٹس لے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ حکومت اور امریکا کو ڈرون حملے بند کرنے کا حکم جاری کیا جائے۔