تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

جاپان: جیو سوپر کو فوری بحال کیا جائے، حافظ شمس

جنگ نیوز -
ٹوکیو … عرفان صدیقی … جاپان میں سماجی خدمات انجام دینے والی معروف سماجی تنظیم پاک جاپان فاؤنڈیشن جاپان میں زلزلے سے متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے دس لاکھ ین کا چندہ ٹوکیو کے گورنر سے ملاقات کرکے ان کو دے گی۔ یہ بات پاک جاپان فاوٴنڈیشن کے چیئرمین اور سینئر لیگی رہنما حافظ شمس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہی گئی۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جاپان نے ہر برے وقت میں پاکستانی قوم کی مدد کی ہے لہٰذا دوستی اور انسانیت کے رشتے کے تحت پاک جاپان فاوٴنڈیشن جاپانی قوم کی بھرپور مدد جاری رکھے گی۔ حافظ شمس نے پاکستان میں پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ جنگ گروپ کے چینل جیو سوپر پر حکومتی پابندی کی سخت مذمت کرتے ہوئے حکومت سے جیو سوپر کو فوری طورپر بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.