تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

غیر ملکی شخصیات کی آمد پر اسلام آباد سجانے کا سلسلہ بند کیا جائے، پی اے سی

جنگ نیوز -
اسلام آباد…اسلام آباد کے ترقیاتی ادارہ سی ڈی اے نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی خصوصی کمیٹی کو بتایا ہے کہ غیرملکی شخصیات کے استقبال کے لیئے اسے جن انتطامات کا کہا جاتا رہا ہے اس کی مد میں خرچ کیئے 4 کروڑ روپے ابھی تک حکومت نے ادا نہیں کئے ۔پی اے سی کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ریاض پیرزادہ کی زیر صدارت ہوا ، کمیٹی کو آڈٹ حکام کی طرف سے بتایا گیا کہ سی ڈی اے سے 58 ملین روپے کی وصولی کی گئی ہے ، ایک اور آڈٹ رپورٹ کے مطابق پی ایم ہاؤس کی سکیورٹی کے لئے 1996 میں سی ڈی اے نے بغیر ٹینڈر ، ٹھیکہ دیا جس سے خزانے کو 8 لاکھ کا نقصان ہوا ، کمیٹی نے یہ اعتراض نمٹادیا، کمیٹی کو بتایا گیا کہ بے نظیربھٹو کے دور حکومت میں پی ایم سیکریٹریٹ کی بغیرٹینڈر تزئین سے خزانے پر 8 کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ پڑا، بے نظیر بھٹو نے ایک یونانی انٹیریئر ڈیکوریٹر کو منتخب کیا جسے 41 لاکھ روپے ادا کئے گئے، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ غیرملکی شخصیات کی آمد پر اسلام آباد کو دلہن کی طرح سجانے کا سلسلہ بند کیا جانا چاہیئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.