تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پاک فوج میں تقرریاں، لیفٹیننٹ جنرل سلطان محمود ڈپٹی چیئرمین ایرا مقرر

جنگ نیوز -
اسلام آباد…پاک فوج میں لیفٹیننٹ جنرل اور میجر جنرل عہدوں کے پانچ آفیسرز کا نیا تقرر کردیا گیا ہے ، میجر جنرل اشفاق نئے ڈی جی ملٹری آپریشنز ہوں گے۔ پاک فوج میں اعلیٰ عہدوں پر کیے گئے تقرر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل سلطان محمود کو ڈپٹی چیئرمین ایرا مقرر کیا گیا ہے ، لیفٹیننٹ جنرل جاویداقبال ایڈجوٹنٹ جنرل جبکہ لیفٹیننٹ جنرل محمد آصف کو ڈی جی جوائنٹ اسٹاف مقرر کیا گیا ہے ، لیفٹیننٹ جنرل محمد احسان کو انجینئر ان چیف کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.