تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

بے نام اور غلط ناموں سے جاری ایک کروڑ63لاکھ سمز بند

جنگ نیوز -
اسلام آباد…ملک بھر میں اب تک بے نام اور غلط ناموں سے جاری کی جانے والی ایک کروڑ63لاکھ سمز بند کردی گئی ہیں ،ذرائع کا کہناہے کہ غلط استعمال روکنے کے لئے سمزجاری کرنے کی پالیسی میں تبدیلی کاامکان ہے۔ اسلام آباد میں وزارت داخلہ کے حکام نو جیونیوز کے نمائندے آصف علی بھٹی کوبتایاہے کہ چین سے آنے والے ہزاروں سیٹ جو ایک اندازے کے مطابق6ہزار سے زائد ہیں ،پر ایک ہی آئی ایم ای آئی نمبردرج ہونے کا انکشاف ہواہے، انہیں بند کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے، جبکہ پی ٹی اے کا کہناہے کہ وزارت داخلہ کی تحریری احکامات ملتے ہی ان موبائل سیٹس کو بند کردیاجائے گا۔ پی ٹی اے حکام کا کہناہے کہ10اپریل2011تک نادرا سے تصدیق نہ ہونے پر38لاکھ سمز کو بلاک کیاگیاہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.