تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

سی آئی اے کا اپنا نیٹ ورک قائم ہے ،آئی ایس آئی کی ضرورت نہیں

جنگ نیوز -
واشنگٹن…امریکی اخبارکے مطابق سی آئی اے اورآئی ایس آئی کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں۔سی آئی اے نے فاٹا کے علاقے میں اپنا جاسوسی نیٹ ورک قائم کرلیا ہے اوراب اسے ڈرون حملوں کے لیے آئی ایس آئی کی مددکی ضرورت نہیں رہی۔امریکی اخبارنے امریکی حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ دوسال میں سی آئی اے نے پاکستان کے قبائلی علاقوں میں اپنا نیٹ ورک قائم کرلیا ہے اوراس کے اپنے خفیہ ذرائع ڈرون حملوں کے لیے اہداف کی نشاندہی کرتے ہیں اس لیے اب آئی ایس آئی پرانحصار اوراس کی مدد کرضرورت نہیں رہی ہے۔ادھر غیرملکی خبررساں ایجنسی سے گفتگو میں امریکی حکام کاکہنا ہے کہ ورجینیامیں لیون پنیٹا اور احمد شجاع پاشا کے درمیان ہونے والے جاسوسی امور پرمذاکرات ناکام ہوگئے ہیں۔سی آئی اے ڈرون حملوں پرمشاورت کرنا چاہتی تھی لیکن اس کا مطلب یہ نہیں تھا کہ امریکا نے اس پراتفاق کرلیا ہے کہ پاکستان کوہرڈرون حملے کی وضاحت کرے۔ ان کا کہناتھا کہ پاکستان ڈرون حملوں میں کمی چاہتا ہے جوامریکا کے لیے ناقابل قبول ہے۔امریکی حکام نے اس بات پربھی تشویش کااظہارکیا کہ اسلام آباد امریکی اہلکاروں کوویزے کے اجرامیں بھی تاخیری حربے استعمال کررہاہے۔ جس کی وجہ سے امریکی سفارت کاروں،جاسوسوں اورفوجی ٹرینرز کو معمول کی آمدورفت میں مشکلات پیداہورہی ہیں۔ اس صورت حال میں ان کی تعدادمیں کمی اورخطے میں شدت پسندوں کے خلاف ان کاآپریشن متاثر ہونے کاخدشہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.