29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
آئی پی ایل:چنئی ،بنگلور اور دکن چارجرز ،پنجاب سے پنجہ آزمائی کریگی
جنگ نیوز -
ممبئی …انڈین پریمئر لیگ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے، چنئی سپر کنگز کا مقابلہ رائل چیلنجرز بنگلور سے اور دکن چارجرز کا کنگز الیون پنجاب سے ہو گا،آئی پی ایل کے پوائنٹس ٹیبل پر اختتامی نمبروں کی چار ٹیمیں آج مدمقابل ہوں گی جن کے یکساں طور پر دو،دو پوائنٹس ہیں۔بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی چنئی سپر کنگز دو میں سے ایک میچ جیت کر ساتویں نمبر پر ہے۔اس کا مقابلہ چنئی میں ڈینیئل ویٹوری کی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور سے ہے جو تین میں سے ایک میچ جیت کر آٹھویں نمبر پر ہے۔یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے تین بجے کھیلا جائیگا۔دوسرا میچ ساڑھے سات بجے حیدرآباد دکن میں شروع ہوگا جہاں ایونٹ میں تین میچز کھیل کر ایک کامیابی حاصل کرنیوالی ٹیم دکن چارجرزسامنا کریگی۔ کنگز الیون پنجاب کاجس نے ابھی تک دو میں سے ایک ہی میچ جیتا ہے،پانچویں نمبر کی ٹیم دکن کی قیادت کمار سنگاکارا اورپنجاب کی کپتانی ایڈم گلکرسٹ کر رہے ہیں جس کا پوائنٹس ٹیبل پر نواں نمبر ہے۔