29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
آئی فونز اور آئی پیڈز کے ذریعے لائیو کنسرٹ کرنے والا دنیا کا پہلا بینڈ
جنگ نیوز -
نیویارک…سی ایم ڈی…اس جدید دور میں انسانوں کوروزنت نئی ٹیکنالوجیز سے روشناس ہونے کا موقع مل رہاہے اور روزمرہ معمولات کو اسی جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے باآسانی پورا کرنے کی سہولت بھی میسر آرہی ہے۔ایسی ہی ایک جدید سہولت آئی پیڈز اور آئی فونز کی شکل میں پیش کی گئی ہے جن کے ذریعے ناصرف کئی روزمرہ معمولات ریموٹ کنٹرول انداز میں پورے کرلیے جاتے ہیں بلکہ اس میں موجود سوفٹ وئیرز سے بیک وقت کئی کام اور شعبے بھی اپنائے جاسکتے ہیں۔اسی سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہوئی روسی شہرکازان سے تعلق رکھنے والے راک بینڈ Cooperative Styleنے آئی فونز اور آئی پیڈز میں موجود موسیقی کے آلات کے ذریعے لائیو کنسرٹس کرنا شروع کردیے ہیں۔آئی فونز اور آئی پیڈز کے ڈرم،گٹار،پیانو اور دیگر موسیقی آلات کے ذریعے لائیو کنسرٹس کرنے والے دنیا کے پہلے بینڈکا یہ منفرد انداز لوگوں میں پناہ مقبول ہورہا ہے۔