29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
پنجاب کابینہنے تونسہ میں ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی منظوری دیدی
جنگ نیوز -
لاہور…پنجاب کابینہ نے چین کے تعاون سے تونسہ میں ایک سو بیس میگا واٹ کے ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی منظوری دے دی۔ صوبائی کابینہ کا اجلاس لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں چین کے تعاون سے ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کی بھی منظوری دی گئی۔ وزیراعلیٰ نے دورہ چین کے حوالے سے کابینہ سے مشاورت کی۔ اجلاس میں امن و امان کی صورت حال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ آئی جی پنجاب نے راجن پور کے کچے کے علاقے میں مجرموں کیخلاف آپریشن پر بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے آپریشن میں تعاون پر خیبر پختونخوا حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پولیس نفری مزید بڑھائی جائے۔ انہوں نے ممکنہ سیلاب سے بچنے کیلئے پشتے اور بند پختہ کرنے کی ہدایت بھی کی۔