تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

افغانستان: ملٹری بیس پر خودکش حملہ، 5نیٹواہلکاروں سمیت 9افراد ہلاک

جنگ نیوز -
کابل … مشرقی افغانستان کے صوبے ننگرہارکے علاقے لغمانمیں ملٹری بیس پر خودکش حملہ سے 9سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں ، جن میں پانچ نیٹوفورسز کے اہلکار ہیں جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ افغان وزارت دفاع کے ترجمان کے مطابق حملہ آور افغان فورسز کایونیفارم پہنے ہوئے تھا۔حملہ آور نے افغان اوراتحادی افواج کی بیس میں گھسنے کی کوشش کی اورناکامی پر داخلہ گیٹ پرہی خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جس سے4 اہلکارہلاک اور8زخمی ہوئے،جب کہ ایساف کے مطابق دھماکے میں5 نیٹوفورسز کے اہلکار بھی ہلاک ہوئے ہیں۔طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.