تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

جاپان: فوکو شیما میں زلزلے کا ایک اور جھٹکا

جنگ نیوز -
ٹوکیو…جاپان میں زلزلہ زدہ نیوکلیئرپاور پلانٹ سے تابکاری کے اخراج پر ٹوکیو میں مظاہرین سڑکوں پرآگئے اورامریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق5.8 شدت کے زلزلے نے ٹوکیو کوہلادیا۔آج صبح جاپان ایک بار پھر5.9 شدت کے زلزلے سے لرزاٹھا،تاہم فوری طورپر70کلومیٹر گہرائی میں آنیوالے زلزلے سے کسی جانی یامالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ادھرمظاہرہ کرتے سیکڑوں افراد کا مطالبہ تھاکہ وزیراعظم نیٹوکین تابکاری سے ہونیوالے نقصان کی ذمہ داری سنبھالیں۔گزشتہ روزجاپان نیوکلیئراینڈسیفٹی ایجنسی نے فوکوشیما پاور پلانٹ کے4 ری ایکٹرزکی ویڈیوجاری کی تھی جاپانی حکومت نے بحران سے بے گھر ہونیوالے ہزاروں افراد کوامدادی رقوم کی پیش کش کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.