تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

سینیٹ الیکشن:ڈاکٹرعاصم حسین کوبلامقابلہ منتخب کرلیاگیا

جنگ نیوز -
کراچی … سندھ میں سینیٹ کی خالی نشست پرپیپلز پارٹی اورحلیف جماعتوں کے مشترکاامیدوارڈاکٹرعاصم حسین کوبلامقابلہ سینیٹر منتخب کرلیاگیا۔اس بات کااعلان صوبائی الیکشن کمشنر اور پریذائیڈنگ آفیسر سوہنوخان بلوچ نے اپنے دفترمیں کیا۔ڈاکٹرعاصم حسین نے پیپلز پارٹی،متحدہ قومی موومنٹ، فنکشنل لیگ کے ارکان اسمبلی اور وزرا کے ہمراہ کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جبکہ مقررہ آخری تاریخ15اپریل تک ان کے مقابلے میں کسی امیدوارنے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے ۔صوبائی الیکشن کمشنر نے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد ڈاکٹرعاصم حسین کے بلامقابلہ منتخب ہونے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.