29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
گزشتہ ہفتے عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں2.8 فیصدکی کمی
جنگ نیوز -
سنگاپور...دنیا بھر میں معاشی سست روی کے خطرے کے باعث گزشتہ ہفتے عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں2.8 فیصدکی کمی دیکھی گئی۔ہفتے کے اختتام پر خام تیل کی قیمت تین ڈالر16 سینٹس کمی کے بعد109 ڈالر66 سینٹس فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئیں۔ عالمی معاشی ترقی کے بارے میں خدشات اس وقت پیدا ہوئے جب آئی ایم ایف نے امریکا اور جاپان کی معاشی ترقی کی توقعات کم کردیں ۔اس کے علاوہ عالمی توانائی ایجنسی نے بھی خام تیل کی طلب کم ہونے کا اشارہ دیا ۔رواں ہفتے قیمتوں میں کمی کے باوجود خام تیل کی قیمتیں گزشتہ سال سے28فیصد زیادہ ہیں۔