تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

رحمان ملک ٹارگٹ کلراوربلیک واٹرکے وکیل ہیں،منورحسن

جنگ نیوز -
کراچی . . . . . امیرجماعت اسلامی سیدمنورحسن نے الزام عائد کیا ہے کہ وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک ٹارگٹ کلراوربلیک واٹرکے سب سے بڑے وکیل بنے ہوئے ہیں،ان کاکہناہے کہ جب تک ایم کیوایم حکومت میں شامل ہے کراچی سے ٹارگٹ کلنگ ختم نہیں ہو سکتی۔کراچی میں تعلیم اور استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سیدمنور حسن کا کہنا تھاکہ ذوالفقارعلی بھٹوکیس ری اوپن ہونے سے پنڈورا باکس کھل جائے گا،بھٹوکوپھانسی تک پہنچانے میں پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کابھی ہاتھ تھا۔سید منور حسن نے ایچ ای سی کی تحلیل کوبدنیتی پر مبنی فیصلہ قراردیا،ان کا کہناتھا کہ جب تک ملک میں سیاسی نظام کی اصلاح نہیں ہوگی نظام تعلیم کی اصلاح ممکن نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.