تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

گجرات:اراضی تنازع پر مقامی صحافی کی خودسوزی کی کوشش

جنگ نیوز -
گجرات . . . . . گجرات میں محکمہ ریونیو کے عملے کے ہاتھوں پریشان مقامی صحافی علیم شاہ نے تحصیل آفس کے سامنے خود کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی اور بری طرح جھلس گیا۔خودسوزی کی کوشش سے علیم شاہ کا جسم ننانوے فیصد جھلس گیا،اسپتال میں زیرعلاج علیم شاہ نے بتایا کہ اس کے گاؤں معین الدین پور میں اس کی11 کنال اراضی کو ریونیو عملے نے متنازعہ بنا دیا ہے جس کے بعد وہ ایک سال سے تحصیل آفس کا چکر لگا رہا ہے، علیم شاہ نے وزیر اعلیٰ سے مذکورہ افسران کیخلاف مقدمہ درج کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.