29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
نیشنل بینک فٹ بال: آرمی، کے ای ایس سی اور این بی پی کی کامیابی
جنگ نیوز -
کراچی . . . . . . نیشنل بینک، اصغر شوگر ملز (اے ایس ایم)، آرمی اور کے ای ایس سی نے نیشنل بینک فٹ بال کپ میں اپنے اپنے میچز جیت لئے۔ فیصل آباد میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ کے گروپ اے میں قومی چیمپئن پاکستان واپڈا کو بھاولپور کی اصغر شوگر ملز (اے ایس ایم) کے خلاف حیران کن شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ میچ کا واحد فیصلہ کن گول اضافی وقت میں اے ایس ایم کے ونگر ناصر احمد نے اسکور کرکے اپنی ٹیم کو 1-0 کی فتح دلائی۔ گروپ اے میں ہی بھورن والی گراؤنڈ پر کھیلے جانے والے نیشنل بینک اور پاکستان نیوی کو باسانی شکست دی۔ اس میچ میں نیشنل بینک نے 2-1 سے فتح حاصل کی۔ 1993 ء میں ٹورنامنٹ جیتنے والی نیشنل بینک کی ٹیم کی ٹیم کی جانب سے میچ کا پہلا گول محمد اشفاق نے پہلا گول کرکے ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلا دی۔ وقفے پر بینک کو ایک گول کی برتری حاصل رہی۔ 57 ویں منٹ میں نیشنل بینک کا دوسرا گول ونگر آصف بخش نے اسکور کیا۔ نیوی کا واحد گول ٹیم میں شامل ہونیوالے نئے کھلاڑی وحید احمد نے اسکور کرکے خسارہ 2-1 کیا۔ گروپ ڈی میں میزبان فیصل آباد کی پی ایم سی کو کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کے خلاف 3-1 کی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ کے ای ایس سی کے اسٹار کھلاڑی محمد رسول نے دو گول کئے۔ محمد رسول 2008 ء میں کھیلی جانے والی پی پی ایف ایل لیگ میں 22 گول کرکے ٹاپ اسکورر رہے تھے۔ گروپ ڈی کے ایک اور میچ میں پاکستان ریلوے نے پاکستان آرمی کو 1-0 کو سے زیر کیا۔ کھیل کے 33 ویں منٹ میں مڈفیلڈر محمد سفیر نے گول کیا۔ چیمپئن شپ میں اتوار کو پولیس کا مقابلہ پی آئی اے سے، کے پی ٹی کا مقابلہ پاکستان ٹیلی ویژن سے، حبیب بینک کا کے آر ایل سے اور پاکستان ایئر فورس کا مقابلہ زیڈ ٹی بی ایل سے ہوگا۔