تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

لیبیا: فوج مخالفین کے خلاف کلسٹر بم استعمال نہیں کررہی ،حکومت

جنگ نیوز -
طرابلس ... لیبیائی حکومت نے مخالفین اورانسانی حقوق کی عالمی تنظیم کے مصراتہ پر حملے میں کلسٹربم استعمال کرنے کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوج مخالفین کے خلاف کلسٹر بم استعمال نہیں کررہی ۔ امریکا نے معمرقذافی کوکسی دوسرے ملک میں پناہ دلوانے پرغورشروع کردیا ہے۔ایک امریکی اخبارکے مطابق امریکی انتظامیہ نے اس بارے میں غورکرنا شروع کردیا ہے کہ اگر کرنل قذافی کو لیبیا نکالا گیا توانھیں کس ملک میں پناہ دلوائی جائے۔اخبارکی رپورٹ میں کہا گیا ہے قذافی کو کسی اورافریقی ملک یا ایسے ملک کے حوالے کیا جائے گاجوانھیں قبول کرنے پرتیارہو۔ادھر لیبیا میں باغیوں کا کہنا ہے کہ سرکاری فورسز نے مصراتہ میں ہفتہ کو ایک صنعتی علاقے پرکم ازکم 100راکٹ داغے۔اورشہرپرکلسٹربموں کے حملے کیے گئے۔انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے بھی مصراتہ کے رہائشی علاقوں میں کلسٹر بم استعمال کیے جانے کاالزام لگایا ہے تاہم لیبیائی حکومت نے اسے مسترد کرتے ہوئے ہیومن رائٹس واچ کو چیلنج کیا ہے کہ وہ اپنے عائد کردہ الزام کوثابت کرے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.