29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
عالمی معیشت کے لیے افراط زربڑاخطرہ ہے،آئی ایم ایف
جنگ نیوز -
واشنگٹن ... آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ عالمی معیشت بہتری کی جانب بڑھ رہی ہے تاہم افراط زر خطرہ ہے ۔ جس کے لیے حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے۔واشنگٹن میں صحافیوں سے گفت گو کرتے ہوئے عالمی مالیاتی فنڈ کے مینجنگ ڈائریکٹر ڈومینک اسٹراس نے کہا کہ خوراک اور تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتیں ابھرتی ہوئی معیشتوں پر اثر انداز ہو رہی ہیں اس کے ساتھ ساتھ افراط زر بھی ان ممالک کی معیشتوں کے لیے ایک سنجیدہ خطرہ ہے۔ڈومینک اسٹراس کے مطابق عالمی معیشت کو جمود سے بچانے کے لیے افراط زر سے نمٹنے کے لیے پالیسی ایکشن کی ضرورت ہے۔ جبکہ عالمی بینک اور آئی ایم ایف ڈیولپمنٹ کمیٹی نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقا کے ملکوں کی موجودہ صورت حال کا عالمی معیشت پراثر پڑیگا اور ہرملک پراس کے مختلف اثرات مرتب ہوں گے۔بیان میں ان ملکوں کی حکومتوں اور متعلقہ علاقائی تنظیموں سے تعاون بڑھانے پرزوردیا ۔