29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
عامر خان نے ورلڈ لائٹ ویلٹر ویٹ کا ٹائٹل پانچویں بار جیت لیا
جنگ نیوز -
مانچسٹر ... پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے آئرلینڈ کے پال میک کولسکے کو ہرا کرورلڈ لائٹ ویلٹر ویٹ کا ٹائٹل پانچویں بار جیت لیا۔مانچسٹر میں ہونے والے اس مقابلے کے آغاز سے ہی عامر خان نے چیلنجر پر دباؤ رکھا ، پانچ راؤنڈ تک دونوں باکسرز ایک دوسرے کو گرانے کے لیے تابڑ توڑ حملے کرتے رہے جس میں عامر خان کا پلہ بھاری دکھائی دیا، چھٹے راؤنڈ میں آخر کار عامر خان کا داؤ چل گیا جس کے نتیجے میں پال میک کولسکے کے بائیں آنکھ کے اوپر زخم آگیا ، ڈاکٹر نے معائنہ کرنے کے بعد چیلنجر کو مزید فائٹ جاری رکھنے سے منع کردیا یوں ریفری نے عامر خان کو فاتح قرار دے دیا، پال میک کلوسکے کے پروموٹر اس فیصلے سے مطمئن دکھائی نہیں دیئے، اُن کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ جلدی میں کیا گیا ہے اور زخم اتنا گہرا نہیں تھا کہ مقابلے کو روکا جاتا۔