تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

امریکا میں طوفان سے شدید تباہی،ہلاکتوں کی تعداد22ہو گئی

جنگ نیوز -
نیویارک…امریکا کی مختلف ریاستوں میں طوفان نے تباہی مچا دی، کئی مکانات تباہ ہوگئے ، بجلی اور ٹیلے فون کا نظام درہم برہم جبکہ ہلاک افراد کی تعداد 22 ہو گئی ۔امریکا کی مشرقی، وسطی اورشمالی ریاستیں آندھی طوفان کی زد میں ہیں۔۔ جس سے بڑے پیمانے پرتباہی پھیلی ہے اورہلاکتوں کی تعداد بائیس تک جا پہنچی ہے ۔تیزہواؤں سے کئی مکانات کی چھتیں گرگئیں،سیکڑوں درخت سڑکوں پرٹوٹ کرگرگئے جس سے متعدد گاڑیوں کونقصان پہنچا جبکہ کئی علاقوں میں بجلی اور ٹیلے فون کانظام درہم برہم ہوگیا ہے۔ ریاست آرکنساس ہواکے جھکڑوں سے سب سے زیادہ متاثرہوئی ہے جہاں سات افرادمختلف حادثات میں جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ۔شمالی کیرولینا میں پانچ ہلاکتیں ہوئیں۔ اوکلوہاما میں دو، مسس سپی اورالباما کی مختلف کاؤنٹیز میں چھ افرادہلاک ہوگئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.