29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
پشاور اور گردونواح میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری
جنگ نیوز -
پشاور…پشاور اور گرد و نواح میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔پشاورکے علاقے رشید آباد، بشیر آباد، گلبہار، یکہ توت، اور گنج سمیت کئی دیگر علاقوں میں آٹھ سے دس گھنٹے بجلی بند رہتی ہے۔ جبکہ نواحی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بارہ گھنٹوں پر محیط ہے۔ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا اجیرن کردیا ہے۔ کئی علاقوں میں ٹیوب ویل بند ہیں اور پینے کے پانی کی بھی قلت ہے۔ پیسکو ترجمان شوکت افضل کے مطابق خیبر پختون خوا کو600 میگا واٹ یومیہ بجلی کی کمی کا سامنا ہے ۔