تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کارکن ایوب کی شہادت پرالطاف حسین کااظہارافسوس

جنگ نیوز -
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ایم کیوایم نیوکراچی سیکٹریونٹ143-Aکے کارکن ایوب ولدعلی شیرکی شہادت پرگہرے رنج وغم کااظہارکیاہے۔ ایک بیان میں الطاف حسین نے شہیدکے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اورکہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔ الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ ایوب علی شیرکوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگوارلواحقین کویہ صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ عطافرمائے۔دریں اثناء متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم پاک کالونی سیکٹر یونٹ 191کے کارکن رئیس احمد کی والدہ محترمہ حسرتی بیگم ،کورنگی سیکٹر یونٹ 72کے کارکن شاہنواز الدین کے بھائی سلام الدین اور ایم کیوایم نیوکراچی سیکٹر یونٹ 142کے کارکن محمد ادریس کی والدہ محترمہ آمنہ بی بی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے ۔(آمین)


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.