تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

دنیا جانتی ہے کہ میچ فکسنگ مافیا کتنی بڑی ہے،ذوالقرنین

جنگ نیوز -
کراچی…پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹسمین ذوالقرنین حیدر نے کہا ہے کہ وہ وطن واپس آجائیں گے اور سیاسی پناہ سے متعلق حکومت برطانیہ کو دی گئی اپنی درخواست بھی واپس لے لیں گے۔لندن سے جیو ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے مزید کہا کہ انکی گذشتہ ہفتے وزیرداخلہ رحمن ملک سے ملاقات ہوئی تھی جس میں وزیرداخلہ نے انھیں یقین دہانی کرائی تھی کہ انھیں اور انکے خاندان کو ملک میں مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا، ذوالقرنین کا کہنا تھا کہ دنیا جانتی ہے کہ میچ فکسنگ مافیا کتنی بڑی ہے۔چوبیس سالہ وکٹ کیپر نے کہا کہ اس وعدے پر میں نے آئندہ ہفتے تک ملک واپس آنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔واضح رہے کہ ذوالقرنین 8نومبر 2010کو جنوبی افریقہ سے ون ڈے سیریز کے دوران اچانک اپنا پاسپورٹ لیکر دبئی سے لند ن پہنچ گئے تھے جہاں پر انھوں نے یہ کہہ کر پناہ کی درخواست دی تھی کہ انھیں میچ فکسرز کی جانب سے جان سے مارنے کی دہمکیاں مل رہی ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.