تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

خلیجی ریاستوں کاسلامتی کونسل سے ایرانی مداخلت روکنے کامطالبہ

جنگ نیوز -
ریاض ... خلیج تعاون کونسل نے سلامتی کونسل سے خلیجی ریاستوں میں ایران کی مداخلت روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ جبکہ سعودی عرب نے خبردار کیا ہے اگر ایرانی حکام نے ان کے سفارتکاروں کو مناسب سیکیورٹی فراہم نہیں کی تو انھیں وطن واپس بلا لیا جائے گا۔ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں خلیج تعاون کونسل کا اجلاس ہوا۔اجلاس کے بعد کونسل کے رکن ممالک نے ایک بیان میں کہا کہ تہران خطے میں تنازعات کو ہوادے رہاہے۔عالمی برادری اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اس کے خلاف ضروری اقدامات کرے۔ کونسل نے خلیجی امورمیں کسی بھی غیرملکی مداخلت کو مسترد کردیا۔ ادھر سعودی عرب کے نائب وزیرخارجہ شہزادہ ترکی بن محمد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امید ہے کہ ریاض کو تہران سے اپنا سفارتی عملہ واپس بلانے جیسے انتہائی اقدام پر مجبور نہیں کیا جائے گا کیونکہ ان پر ملک میں ہونے والے ہنگاموں میں متعدد بار حملے کی کوشش کی گئی ہے۔ایران میں سعودی سفارتخانے کے باہر کئی بار احتجاجی مظاہرے کیے جاچکے ہیں جن کا مقصد بحرینی مظاہرین کے ساتھ اظہار یکجہتی تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.