تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

لاہور :نفسیاتی اسپتال میں مریضوں نے ڈاکٹر و عملے کے چار افراد کو یرغمال بنالیا

جنگ نیوز -
لاہور :نفسیاتی اسپتال میں مریضوں نے ڈاکٹر و عملے کے چار افراد کو یرغمال بنالیا

لاہور…لاہور میں نجی نفسیاتی اسپتال میں مریضوں نے ڈاکٹر اورعملے کے چار افراد کو یرغمال بنالیا،پولیس نے ڈاکٹر اورعملے کو تین گھنٹے بعد بازیاب کروایا۔لاہور کے علاقے رحمان پورہ میں ایک نجی اسپتال میں نفسیاتی اور نشے کے عادی مریضوں نے ڈاکٹر اور عملے کے چارارکان کو اپنی رہائی کے مطالبے پر یرغمال بنالیا۔پولیس کے مطابق مریضوں نے تقریبا تین گھنٹے انھیں یرغمال بنائے رکھا۔مریضوں کا کہنا تھا کہ اسپتال میں ان پر تشدد کیا جاتا ہے،وہ نہ تو بیمار ہیں اور نہ ہی ان کا علاج کیا جارہا ہے بلکہ انھیں زبردستی یہاں رکھاگیاہے۔اسپتال کے مالک ڈاکٹر امجد کا کہنا ہے ان کے پاس اس قسم کے واقعات روکنے کا کوئی بندوبست نہیں ہے ۔ پہلے بھی اسپتال کے کچھ مریض آگ لگا چکے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ یہاں اے این ایف کی جانب سے بھیجے گئے مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.