29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
لیبیا:اجدابیا کے نواح میں فوج کے مخالفین پرحملے جاری
جنگ نیوز -
لیبیا:اجدابیا کے نواح میں فوج کے مخالفین پرحملے جاری
طرابلس…لیبیا کے شہراجدابیا کے نواح میں قذافی کی حامی فوج کے مخالفین کی فورسزپرشدید حملے جاری ہیں۔جبکہ ریت کے طوفان کے سبب نیٹوکافضائی آپریشن معطل ہے۔اجدابیا کے داخلی راستے پرڈٹے مخالفین پرقذافی کی حامی فوج مسلسل گولاباری کررہی ہے۔شہر راکٹوں کے دھماکوں کی آوازوں سے گونج رہاہے۔تاہم مخالفین کاکہنا ہے کہ وہ فوج کواجدابیا میں داخل نہیں ہونے دیں گے اوربھرپورجوابی کارروائی سے اسے پسپا ہونے پر مجبورکردیں گے۔علاقے میں تند وتیز ہواؤں اور شدید ریت کے طوفان کے سبب نیٹو کافضائی آپریشن معطل ہے۔جس کافائدہ اٹھاتے ہوئے سرکاری فوج اجدابیا پرقبضہ کرنے کے لیے بڑے حملے کررہی ہے۔