تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ٹانک،فورسز کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ،4اہلکار زخمی

جنگ نیوز -
ٹانک…ضلع ٹانک میں شدت پسندوں نے فورسز کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا۔ دھماکے کے نتیجے میں 4 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔ضلع ٹانک کی پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق واقعہ ٹانک وانا روڈ پر منزئی کے قریب پیش آیا۔ سیکیورٹی اہلکار منزئی سے ٹانک آرہے تھے کہ منزئی موڑ کے قریب ریموٹ کنٹرول بم زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔ حملے میں زخمی ہونے والے چاروں سیکیورٹی اہلکاروں کو ٹانک اسپتال منتقل کیا جارہا ہے ۔ دوسری جانب فورسز نے علاقے کا گھیراؤ کرکے سرچ آپریشن بھی شروع کردیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.