29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
سندھ بھر میں میٹرک امتحانات شروع،سیکڑوں کو ایڈمٹ کارڈ نہ ملے
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی میں میٹرک کے امتحانات اب سے کچھ دیر بعد شروع ہورہے ہیں تاہم سیکڑوں ایسے طلبا جنھیں ایڈمٹ کارڈ نہیں ملے ہیں وہ میٹرک بورڈ آفس کے باہر جمع ہونا شروع ہوگئے ہیں۔میٹرک بورڈ کراچی کے تحت نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات آج سے شروع ہوگئے ہیں اور ان امتحانات کیلئے 225سے زائدامتحانی مراکزقائم کیے گے ہیں جبکہ امتحانات میں 3لاکھ سے زائد طلبا وطالبات شریک ہوں گے ۔میٹرک بورڈ کے امتحانات کے آغاز کے ساتھ ہی ایسے سیکڑوں طلبہ صبح سے بورڈآفس کے باہر جمع ہونا شروع ہوگئے جنھیں تاحال ایڈمٹ کارڈذ جاری نہیں کیے گئے تھے۔کراچی بورڈ کے چیئرمین کے مطابق جن طلبہ کو ایڈمٹ کارڈ نہیں ملے ان کا سال ضائع نہیں ہونے دیں گے اور ایسے تمام طلبہ ضمنی امتحانات میں شریک ہوسکیں گے۔