تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ہرن نے مادہ ہنس کے گھونسلے کی حفاظت کا ذمہ سنبھال لیا

جنگ نیوز -
نیویارک…سی ایم ڈی…فیری ٹیل اسٹوریز میں شہزادی کی مدد کے لیے پرنس چارمنگ کو آتے تو ہر کسی نے دیکھا ہوگا لیکن کیا حقیقی زندگی میں ایسا کوئی نظارہ دیکھا گیا ہے ۔ بہار کے موسم میں عام طور پر مادہ ہنس اپنا گھونسلا بنانے کی تیاری شروع کرتی ہے جبکہ نر ہنس اسکی حفاظت کا ذمہ اٹھاتا ہے۔امریکی ریاست نیویارک کے شہر بفالو کے ایک قبرستان میں اپنے ہمسفر سے محروم مادہ ہنس نے اپنا گھونسلا بنانا شروع کیا تو وہاں موجود ہرن نے ہنس کے گھونسلے کی حساسیت کو سمجھتے ہوئے اس کی حفاظت کا ذمہ خود ہی اُٹھا لیا۔چند ہفتوں میں بہترین دوست بن جانے والے اس ہنس اور ہرن کی دوستی کا چرچا تیزی سے مقبول ہونے لگا ہے جہاں ہرن ہنس کے گھونسلے کے سامنے سینہ تانے اُسے ہر قسم کے خطرے سے حفاظت فراہم کرتا نظر آتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.