تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

امریکاپاکستانی مصنوعات کی یورپی منڈیوں تک رسائی کیلئے کردار ادا کریگا

جنگ نیوز -
واشنگٹن …امریکا نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ پاکستانی مصنوعات کی یورپی منڈیوں تک بہتر رسائی کیلئے کردار ادا کریگا۔یہ یقین دہانی واشنگٹن میں امریکی نائب سیکریٹری برائے معیشت، توانائی اور زراعت نے وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے واشنگٹن میں ہونیوالی ملاقات میں کرائی۔ ڈاکٹر حفیظ شیخ، ان دنوں آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے اجلاس میں شرکت کیلئے واشنگٹن میں ہیں۔ وفاقی وزیرخزانہ نے اس موقع پر جرمنی اور برطانیہ کے وفود سے بھی ملاقات کی اور حکومت کے ترقیاتی منصوبوں اور معاشی بہتری کے اقدامات سے آگاہ کیا۔حفیظ شیخ نے امریکا کے نجی شعبہ کو بھی پاکستان کے توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی، اور تھر میں موجود کوئلے کی ترقی، بھاشا ڈیم کی تعمیر اور پن بجلی کے دیگر منصوبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.