29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
بالائی علاقوں میں آج مزید بارشوں کا امکان
جنگ نیوز -
اسلام آباد…محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں آج مزید بارشوں کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل عارف محمود کا کہنا ہے کہ آج کشمیر ، گلگت بلتستان ، اسلام آباد، بالائی پنجاب اورخیبر پختونخوا میں کچھ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے ۔ تاہم ملک میں تین دن سے جاری بارشوں کا سلسلہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ختم ہوجائیگا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں موسم آج خشک رہے گا ۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان، پنجاب،خیبر پختونخوا میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔