تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

سرائیکی صوبے کے قیام کیلئے آئینی جدوجہد ضروری ہے، بشیر بلور

جنگ نیوز -
پشاور… خیبر پختون خوا کے سینئر وزیربشیر احمد بلور نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی سرائیکی صوبے کی حمایت کرتی ہے تاہم صوبے کے قیام کیلئے آئینی جہدوجہد ضروری ہے ۔ جناح پارک پشاور میں ملک کے سب سے بڑے قومی پرچم کی تنصیب کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بشیر احمد بلورنے کہا کہ خیبر پختون خوا نے62سال بعد اپنی شناخت حاصل کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اے این پی سرائیکی صوبے کی حمایت کرتی ہے تاہم اس کے حصول کیلئے آئینی طریقہ کار اختیار کیا جائے۔ سینئروزیرنے کہا کہ ہمارے خلاف مختلف الزامات لگائے جاتے ہیں، لیکن آج ہم نے پشاور میں بلند ترین قومی جھنڈا لگانے کے منصوبے کا افتتاح کرکے الزامات کو غلط ثابت کردیا ہے۔بشیر احمد بلورنے کہا کہ پاکستان میں رہتے ہوئے اپنی دھرتی کی مخالفت نہیں کرسکتے۔ سینئر وزیر نے کہا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیارہیں۔ لیکن انہیں بندوق رکھنی ہوگی، ان کا کہنا تھا کہ جوہمارے بچوں کو ماررہے ہیں ،ان سے بات چیت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.