29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
انجلینا جو لی کے ڈیزا ئن کر دہ زیوارت نما ئش کے لیے پیش
جنگ نیوز -
لاس اینجلس …ادا کا ر ی کے بعد ہا لی وو ڈ کی آ سکر ایوارڈ یافتہ اداکا رہ انجلیناجولی نے زیورات کی ڈیزا ئنگ کے میدان میں بھی قدم رکھ دیاہے اور ان کے ڈیزا ئن کر دہ زیوارت نمائش کے لیے پیش کر دیے گئے ہیں ۔امریکی شہر بیورلے ہلز میں جا ری اس نما ئش میں رکھے گئے زیوارت میں ہیرے ،نیلم، پکھر اج اور زمرد جیسے قیمتی پتھروں کااستعما ل کیاگیا ہے جن کے ڈیزا ئن میں قدیم روایتی انداز کی جھلک نمایاں ہے ۔ اس نمائش میں وہ نیکلس بھی رکھا گیا ہے جو انجلینا جو لی نے اپنی حا لیہ فلم The Tourist میں استعما ل کیا تھا ۔ان زیورات کی فر و خت سے حا صل ہو نے والی رقم بچوں کی تعلیم کے لیے کام کر نے والے ایک فلا حی ادارے کو دی جا ئے گئی ۔