29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
نیویارک، یمن کی صورتحال پرسلامتی کونسل کااجلاس آج ہوگا
جنگ نیوز -
اقوام متحدہ.. . .. .. .. یمن کی صورتحال پرغورکے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس آج ہورہاہے۔ اقوام متحدہ میں ایک سفارتکارکے مطابق یمن میں تین ماہ سے جاری حکومت مخالف مظاہروں اورسیاسی صورتحال پرسلامتی کونسل کااجلاس آج ہوگا۔اجلاس میں اقوام متحدہ میں جرمنی کے سفارتکار پیٹروٹنگ کی درخوست پرطلب کیا گیا ہے۔جس میں عالمی ادارے کے شعبہ سیاسی امورکی جانب سے سلامتی کونسل کے ارکان کوبریفنگ دی جائے گی۔