تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کراچی: فائرنگ وپرتشدد واقعات میں6افراد ہلاک

جنگ نیوز -
کراچی...کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں ہلاک ہونیوالوں کی تعداد چھ ہو گئیجبکہ چھ افراد زخمی ہو گئے ۔پولیس کے مطابق لیاقت آباد میں واقع کالج کے قریب سے30 سالہ نجم الحسن،لسبیلہ کے پل کے قریب سے60 سالہ نامعلوم شخص جبکہ سرجانی ٹاون سیکٹر7 سے30 سالہ قسیم کی لاش برآمد ہوئی ان افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔شاہ لطیف ٹاؤن جوگی موڑ پر کراچی سے ٹھٹھہ جانیوالی نجی کمپنی کی بس پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس سے نجی کمپنی کا ملازم36 سالہ ضیا اللہ ہلاک ہوگیا۔کورنگی چھ نمبر میں ڈگری کالج کے قریب سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ۔ میٹھادر میں22سالہ آدم خان کو جھگڑے کے دوران چھری کے وار کرکے ہلاک کیا گیا۔ نارتھ ناظم آباد میں نامعلوم افراد نے چھری کے وار کرکے ایک شخص کوزخمی کردیا۔زخمی شخص پر تیزاب بھی پھینکا گیا ہے۔اس سے قبل لیاقت آباد کے علاقے بندھانی کالونی میں ہوٹل پر فائرنگ سے چار افراد زخمی ہوگئے،ترجمان اہل سنت و الجماعت کے مطابق زخمی ہونیوالوں میں سے ایک شخص زبیر اہلسنت و الجماعت کا علاقائی عہدیدار ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.