تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

خانہ و مردم شماری کے دوران ڈی ڈی اوز کی تبدیلی پرمتحدہ کا احتجاج

جنگ نیوز -
کراچی…سندھ میں خانہ و مردم شماری کے دوران ڈی ڈی اوز کی تبدیلی پرایم کیو ایم نے وزیراعلیٰ سندھ کواپنااحتجاج ریکارڈکرایاہے۔کراچی میں جیو نیوزسے گفتگومیں سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر سید سردار احمد کا کہنا تھا کہ منگل کو وزیر اعلیٰ سندھ کو تین ڈی ڈی اوز کی تبدیلی پربذریعہ خط اپنے تحفظات اورخدشات سے آگاہ کردیاہے۔ ایم کیو ایم کے رہنما نے بتایاکہ خانہ و مردم شماری کے دوران ڈی ڈی اوز کاتبادلہ اس عمل کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔ سید سردار احمد کا کہنا تھا کہ گزشتہ3 ماہ سے ڈی ڈی اوز کو تربیت فراہم کی جارہی تھی،نئے افسران کو نتائج مرتب کرنے میں دشواری کا سامنا ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.