تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پشاور:طالبات کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کی تحقیقات کا مطالبہ

جنگ نیوز -
پشاور…خیبر پختونخوا اسمبلی میں مسلم لیگ ق کی رکن نگہت اورکزئی نے پشاور کی جامعات میں طالبات کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔صوبائی اسمبلی میں ایک نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے خاتون رکن اسمبلی نگہت اورکزئی نے کہا کہ صوبے کی مختلف جامعات کے ہیڈ آف ڈپارٹمٹنس طالبات کو جنسی طور پر ہراساں کررہے ہیں اورشکایت کرنے والی طالبات کو امتحانات میں فیل کرنے کی دھمکیاں دی جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وائس چانسلرز کو طالبات نے تحریری شکایات بھی پیش کی ہیں۔انہوں نے ویمن کمیشن قائم کرکے طالبات کو ہراساں کرنے کا معاملہ کمیشن کے سپرد کرنے کا مطالبہ کیا۔ وزیرہائرایجوکیشن قاضی اسد نے ایوان کو یقین دہانی کرائی کہ جو ہیڈ آف دی ڈیپارٹمنٹ طالبات کو ہراساں کرنے میں ملوث پایا گیا۔ ان کیخلاف کارروائی کی جائیگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.