29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
مشرف کا نام سرکاری ریکارڈ سے حذف کرنیکی درخواست پر نوٹس جاری
جنگ نیوز -
لاہور…لاہور ہائی کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کا نام سابق صدور اور سرکاری ریکارڈ سے حذف کرنے کی درخواست پر اٹارنی جنرل پاکستان کو18 مئی کیلئے نوٹس جاری کردیے۔عدالت کے روبرو سابق صدر رفیق تارڑ نے درخواست دائر کی تھی کہ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے12 اکتوبر1999 کو غیر آئینی طور پرمنتخب جمہوری حکومت کو ہٹا کر اقتدار پر قبضہ کیا اور اپنے اقتدار کے خاتمے تک جتنے بھی اقدامات کئے پارلیمنٹ نے ان کی توثیق نہیں کی اور نہ ہی سپریم کورٹ نے ان اقدامات کو آئینی قرار دیا ہے۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ سابق صدر پرویز مشرف کا نام سابق صدور کی فہرست اور سرکاری ریکارڈ سے حذف کرنے کا حکم دیا جائے اور یہ تصور کیا جائے کہ پرویز مشرف کبھی پاکستان کے صدر نہیں رہے