تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

چوہدری نثاربازاری زبان استعمال کررہے ہیں، ترجمان پی ٹی آئی

جنگ نیوز -
اسلام آباد…تحریک انصاف کے ترجمان نے کہاہے کہ چودھری نثار پی ٹی آئی کی مقبولیت سے خائف ہوکرعمران خان کے خلاف غیراخلاقی اوربازاری زبان استعمال کررہے ہیں۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان تحریک انصاف زاہد کاظمی کاکہناتھاکہ عمران خان نے کبھی جھوٹ اور منافقت کی سیاست نہیں کی،ان کی زندگی کھلی کتاب کی مانند ہے۔ انہوں نے کہاکہ ووٹرز ان کی جماعت کے جھنڈے تلے اکٹھے ہو رہے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن صرف لاہور تک محدود ہو کر رہ گئی ہے۔زاہد کاظمی نے کہا کہ چودھری نثار تحریک انصاف کی قیادت کے خلاف غیرپارلیمانی زبان استعمال کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں ضرور جھانک لیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.