29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
محترمہ نوشین ملیحہ کے انتقال پر الطاف حسین کااظہار افسوس
جنگ نیوز -
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطا ف حسین نے ایم کیوایم شعبہ خواتین ملیر سیکٹر یونٹ 96کی کارکن محترمہ نوشین ملیحہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں الطاف حسین نے مرحومہ کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے۔ (آمین)دریں اثناء متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم شعبہ خواتین ملیر سیکٹر یونٹ 96کی کارکن محترمہ نوشین ملیحہ کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومہ کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔ رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطا کرے ۔ دریں اثناء ایم کیوایم شعبہ خواتین کی انچارج و اراکین نے بھی محترمہ نوشین ملیحہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے اور مرحومہ کی مغفرت کیلئے دعا کی ۔علاوہ ازیں ایم کیوایم شعبہ خواتین کی اراکین نے محترمہ نوشین ملیحہ کی رہائشگاہ جاکر سوگواران سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا اور مرحومہ کے بلند درجات کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی ۔