تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

حقوق نسواں ، غیر سرکاری تنظیموں کا کردار دکھاواہے،فیصل کریم کنڈی

جنگ نیوز -
اسلام آباد…قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خواتین کے حقوق کیلئے غیر سرکاری تنظیموں کا کردار محض نمود ونمائش کی حد تک ہی ہے ۔خواتین کیلئے سب سے زیادہ قانون سازی موجودہ پارلیمنٹ نے کی ہے ۔اسلام آباد میں خواتین کیخلاف تشدد کے موضوع پر ینگ پارلے منٹریرینز کے اجلاس سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ قوانین بنانے اور ان پر عمل درآمد سے ہی خواتین کے خلاف امتیازی رویوں کا خاتمہ ممکن ہے ،اس موقع پر ایس ایس پی آپریشن طاہر عالم خان کا کہنا تھا کہ وویمن پروڈکشن بل2006 کے بعد خواتین کی جرائم میں شرح زیادہ بڑھ گئی ہے،کیونکہ معمولی جرائم میں انہیں ضمانت پر رہائی مل جاتی ہے۔پارلے منٹریرین نے اپنی سفارشات میں کہا کہ غیرت کے نام قتل پر قانون سازی کی جانی چایئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.