تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کراچی،فائرنگ وپرتشدد واقعات میں مزید8افرادہلاک

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں مزید8افرادہلاک اورآٹھ زخمی ہو گئے ۔پولیس کے مطابق کورنگی نمبر6اوراورنگی ٹاؤن بنارس چوک پر فائرنگ کے مختلف واقعات میں دوافراد ہلاک اوردوزخمی ہوگئے ۔میٹھادر میں جھگڑے کے دوران چاقو کے وار سے22سالہ نوجوان کوقتل کردیاگیا،اس سے قبل لیاقت آباداورسرجانی ٹاؤن سے تقریباً30،30سالہ دونامعلوم افراد اورلسبیلہ پل کے قریب سے ایک عمر رسیدہ شخص کی لاشیں ملیں،تینوں مقتولین کو فائرنگ کرکے ماراگیاتھا۔شاہ لطیف ٹاؤن میں ٹھٹھہ جانے والی بس پرفائرنگ سے نجی کمپنی کاملازم36سالہ ضیااللہ ہلاک ہوگیا۔ کورنگی میں ڈگری کالج کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی۔ نارتھ ناظم آبادمیں چھری کے واراورتیزاب پھینک کرنوجوان کوشدیدزخمی کردیاگیا۔لیاقت آبادبندھانی کالونی میں ہوٹل پر فائرنگ سے چار افراد زخمی ہوگئے،ترجمان اہل سنت و الجماعت کے مطابق زخمیوں میں سے ایک شخص ان کی جماعت کامقامی عہدیدار ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.