تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پاکستان میں ترقی کے مواقع موجود ہیں،وزیر اعظم

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیر اعظم سیدیوسف رضاگیلانی نے کہاہے کہ پاکستان میں ترقی کے بہتر مواقع موجود ہیں اور جمہوری عمل سے ملک کو ترقی اور استحکام کی راہ پر گامزن کیاجاسکتاہے۔نیشنل لائبریری اسلام آباد میں سابق وفاقی وزیر جاوید جبار کی نئی کتابPakistan Unique Origins ,Unique Destinyکی تقریب رونمائی کے موقع پر خطاب میں وزیر اعظم کاکہناتھاکہ جاوید جبار نے گہری کاوش کے نتیجے میں قوم کو نئی راہ دی ہے۔ اس موقع پر جاویدجبارنے کہاکہ وہ امیدپرست ہیں اور سمجھتے ہیں کہ پاکستان اپنی مشکلات پر قابو پا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کئی وجوہات کی بنیاد پر انتہائی اہم ملک ہے اور دنیا میں کوئی ملک پاکستان جیسانہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.