29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
مجوزہ دو چھٹیوں کے فیصلے کے با وجود بینکوں کا ہفتے کو کام کرنے پر اتفاق
جنگ نیوز -
کراچی…اسٹیٹ بینک اور بینکوں نے ہفتہ وار دو چھٹیوں کے اعلان کی صورت میں مالیاتی ادارے ہفتے کے روز کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کراچی میں اسٹیٹ بینک حکام سے بینکوں کے صدور کی ہونے والی ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اگر وفاقی حکومت نے ہفتہ وار دو چھٹیوں کا فیصلہ کیا تو اس کا اطلاق بینکوں اور مالیاتی اداروں پر نہیں کیا جائے گا اور یہ ہفتے کو کھلے رہیں گے۔بینکاروں اور اسٹیٹ بینک نے اس بات پر اتفاق کاروباری برادری کی طرف سے ہفتہ وار چھٹیوں میں اضافہ نہ کرنے کے مطالبہ پر کیا ہے۔